news

شاہد آفریدی نے ایک بارپھر بوم بوم بیٹنگ کا نظارہ کرادیا

بوم بوم آفریدی نے صرف 12 گیندوں پر 37 رنز بنائے، جس میں 2 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔

شاہد آفریدی نے ایک بارپھر بوم بوم بیٹنگ کا نظارہ کرادیا

لاؤڈر ہل میں قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے ایک بار پھر بوم بوم بیٹنگ کا نظارہ کرادیا، یوایس ماسٹرز ٹی10 لیگ کے دوران ان کی گوتم گمبھیر سے جھڑپ بھی ہوگئی۔ 
پاکستان کے سابق اسٹار آل راؤنڈر نے نیویارک واریئرز کی جانب سے گوتم گمبھیر کی ٹیم این جے ٹرائیٹنز کے خلاف جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، انھوں نے صرف 12 بالز پر 37 رنز بنائے، جس میں 2 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔ 
ان کی اس شاندار بیٹنگ کی بدولت واریئرز نے 5 اوورز میں 84 رنز بنالیے، جواب میں جیسی رائیڈر نے بھی 12 گیندوں پر 38 رنز بناکر اپنی ٹیم ٹرائیٹنز کو 4.4 اوورز میں ہی ہدف عبور کرا دیا۔ 

واضح رہے کہ اسی میچ کے دوران شاہد آفریدی اور سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔