news
English

شین واٹسن شاندار استقبال پر حیران، بلوچی پگڑی بھی پہنائی گئی

اس استقبال کی توقع نہیں کررہا تھا،اپنے پرستاروں کے درمیان آکر بہت خوش ہوں،آل راؤنڈر

شین واٹسن شاندار استقبال پر حیران، بلوچی پگڑی بھی پہنائی گئی فوٹو: ٹویٹر

شین واٹسن کراچی میں شاندار استقبال پر حیران رہ گئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسٹار کرکٹر شین واٹسن گذشتہ روز جب کراچی ایئرپورٹ پہنچے تو استقبال کرنے کیلیے فرنچائز کے مالک ندیم عمر اور منیجر اعظم خان موجود تھے، انھوں نے آسٹریلوی آل راؤنڈرکو جامنی رنگ کی روایتی بلوچی پگڑی پہنائی۔

شین واٹسن نے کہاکہ میں اس استقبال کی توقع نہیں کررہا تھا،اپنے پرستاروں کے درمیان آکر بہت خوش ہوں، طویل سفر کی تھکاوٹ ختم ہوگئی،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کلر کی پرپل کیپ میری پہچان ہے۔

 

Shane Watson taken aback by the reception he received upon arrival in Pakistan#Cricket #PSLVpic.twitter.com/BqsxnBKCOi

— Cricket Pakistan (@cricketpakcompk) February 15, 2020