news
English

پی ایس ایل میں زیادہ چھکے، شین واٹسن نے کامران اکمل کا ریکارڈ توڑ دیا

واٹسن نے ٹورنامنٹ میں کامران اکمل کے 73 سکسرز کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا

پی ایس ایل میں زیادہ چھکے، شین واٹسن نے کامران اکمل کا ریکارڈ توڑ دیا فوٹو: پی ایس ایل

 کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے اوپنر شین واٹسن نے پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کا پی ایس ایل میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔

ویب سائٹ ’’کرکٹ پاکستان‘‘ کے مطابق ہفتے کوملتان سلطانز کے لیگ اسپنر عمران طاہر کو چھکا جڑتے ہی واٹسن نے ٹورنامنٹ میں کامران اکمل کے 73 سکسرز کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ وہ پی ایس  ایل کے چاروں گذشتہ ایڈیشنز کا حصہ رہے مگر بہترین پرفارمنس 2019 میں سامنے آئی جب کوئٹہ گلیڈی ایٹرکو پہلی بار چیمپئن بننے میں مدد دینے کے ساتھ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا بھی اعزاز حاصل کیا۔