news
English

ہم روبوٹ نہیں ہیں، اعظم اورصائم آئرلینڈ، انگلینڈ ٹی20 سیریزکھیلنےکوتیار

قومی ٹیم کے جارح مزاج بلے باز اعظم خان نے شاندار پرفارمنس کے ذریعے قومی ٹیم میں کردار ادا کرنے اور اپنی ساکھ کو مزید بہتر بنانے کی خواہش پر زور دیا۔

ہم روبوٹ نہیں ہیں، اعظم اورصائم آئرلینڈ، انگلینڈ ٹی20 سیریزکھیلنےکوتیار

​​​​​​پاکستانی ٹیم کے نوجوان بلے باز صائم ایوب اور اعظم خان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کے لیے بہتر پرفارمنس دینے کے لیے اعتماد کا اظہار کردیا۔ کہتے ہیں ہم روبوٹ نہیں ہیں کہ آپ بٹن دباتے ہیں اور ہم پرفارم کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق اتوار کےروز لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اعظم خان نے قومی ٹیم میں کردار ادا کرنے اور شاندار پرفارمنس کے ذریعے اپنی ساکھ کو مزید بہتر بنانے کی خواہش پر زور دیا۔ 
انہوں نے کہا کہ ہم سب پاکستانی ٹیم کے لیے پرفارم کرنا چاہتے ہیں کیونکہ اسی طرح آپ اپنا نام روشن کرتے ہیں اگر موقع ملا تو میں اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔،، 
اس موقع پر صائم ایوب نے کہا کہ میں نے ابھی تک بین الاقوامی سطح پر کوئی بڑی اننگز نہیں کھیلی ہے لیکن میں اپنے کھیل کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہوں یہ ایک مسلسل عمل ہے۔ انتظامیہ ہر کھلاڑی کی حمایت کرتی ہے جس کے لیے ہم انتظامیہ کے شکرگزار ہیں، میں اپنا انداز نہیں بدلوں گا اور مجھے یقین ہے کہ میں مستقبل میں پرفارم کروں گا۔،، 
ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کا ماحول بہت زبردست بنا ہوا ہے۔ کپتان بابر اعظم مجھے بیٹنگ سے متعلق ٹپس بھی دیتے رہتے ہیں۔ بھارت کے خلاف میچ بڑا ہوتا ہے لیکن ورلڈ کپ میں ہرمیچ ہی اہم ہوتا ہے۔ 
نیوزی لینڈ کی حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نوجوان کھلاڑیوں صائم ایوب اور اعظم خان کے مستقبل کے حوالےسے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ کپتان نے دونوں کھلاڑیوں کی صلاحیتوں اور ٹیلنٹ کی تعریف کی اور ان کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔ 
اس موقع پر فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ انجری کے بعد مکمل فٹ ہوں۔ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں بھارت کے خلاف میچ  کو سر پر سوار نہیں کریں گے، ہمارا مقصد ورلڈ کپ جیتنا ہے اور ہمیں امید ہے کہ ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہوں گے۔،،