جنید خان نے بطور کپتان 29 سالہ بابراعظم کی کامیابیوں کی ساکھ پر شکوک کا اظہار کیا۔
قومی کرکٹر جنید خان نے بطور کپتان 29 سالہ بلے باز بابراعظم کی کامیابیوں خاص طور پر ون ڈے فارمیٹ میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کی ساکھ پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔
جنید خان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم جلدی سیکھنے والے انسان نہیں ہیں، چھوٹی ٹیموں کے خلاف کھیل کررینکنگ میں ٹاپ پر پہنچنے کا موقع ملا۔
سابق فاسٹ بولر جنید خان نے کہا کہ بابر تیزی سے سیکھنے والے انسان نہیں ہیں جب کہ 4 سال میں بھی ان کے مزاج اور کارکردگی میں کوئی بہتری نہیں آئی۔
سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ بابراعظم تیزی سے اور اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنے والے انسان نہیں ہیں، انھیں 4 برس تک کھیل کے تینوں فارمیٹس میں کپتانی کا موقع ملا مگرمجموعی طور پر ان کی قابلیت میں کوئی بہتری نظر نہیں آئی۔
ٓنہوں نے کہا کہ اس کے برعکس اگر سرفراز احمد کو دیکھیں تو وہ تیزی سے سیکھتے ہیں، ہرگزرتے دن کے ساتھ ان میں بہتری آئی ہے، ان کی قیادت میں ہم نے چیمپئنز ٹرافی جیتی اور مختصر فارمیٹ میں نمبر ون بنے۔
جنید خان نے کہا کہ بابراعظم کی قیادت میں چھوٹی ٹیموں کے خلاف کھیل کر ہمیں ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پر پہنچنے کا موقع ملا مگر جب اے ٹیمز کے ساتھ کھیلنا پڑا تو گرین شرٹس کے ساتھ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں جو ہوا وہ سب کے سامنے ہے۔۔