news
English

ہمیں سری لنکا کے دورے میں مثبت کرکٹ کھیلنےکاکہاگیاہے، سلمان آغا

سلمان آغا کا کہنا ہے کہ ہم اس وقت اپنے دورہءِ سری لنکا کو سامنے رکھ کر ٹریننگ کر رہے ہیں۔ 

ہمیں سری لنکا کے دورے میں مثبت کرکٹ کھیلنےکاکہاگیاہے، سلمان آغا

قومی کرکٹ کے نوجوان  بلے باز سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ہم سے جس برانڈ کی کرکٹ کی توقع کی جاتی ہے ہم اسی کے مطابق خود کو ڈھال رہے ہیں۔  

لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ہم نے ہر فارمیٹ میں مثبت کرکٹ کھیلنی ہے، ہمیں مینیجمنٹ کی جانب سے اسی برانڈ کا کہا گیا ہے۔

نوجوان بلے باز سلمان آغا نے کہا کہ ہم اس وقت اپنے دورہءِ سری لنکا کو سامنے رکھ کر ٹریننگ کر رہے ہیں۔ 

سلمان آغا نے اپنی بات چیت میں سیریز میں کامیابی کے حصول کے لیے مقامی حالات کو سمجھنے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا میں پہلے کھیل چکا ہوں اس لیے وہاں کی کنڈیشنز کا اندازہ ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران سلمان آغا نے ٹیم کی تربیت کے طریقہ کار کے بارے میں اپنی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ فی الحال اسپنرز کے خلاف اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اور بعد میں وہ تیز گیند بازوں کا سامنا کریں گے تاکہ وہ اس دورے کے دوران پیش آنے والے چیلنجوں کے لیے بھرپورتیاری کر سکیں۔