news
English

ورلڈکپ سے قبل پاکستان اپنے فاسٹ بولرزکو روٹیشن پالیسی کے تحت کھلائے، بالنگ کوچ

قومی کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ عمر گُل نے پاکستان کو بھارت میں شیڈول ورلڈکپ سے قبل اپنے اٹیکنگ فاسٹ بولرز کو روٹیشن پالیسی کے تحت کھلانے کا مشورہ دیا ہے۔

ورلڈکپ سے قبل پاکستان اپنے فاسٹ بولرزکو روٹیشن پالیسی کے تحت کھلائے، بالنگ کوچ

سابق فاسٹ بولر اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لئے بالنگ کوچ کے فرائض سرانجام دینے والے عمر گل نے آئی سی سی ورلڈکپ سے قبل پاکستان کو اپنے فاسٹ بالرز کو ‘روٹیشن پالیسی’ کے تحت کھلانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمارے پاس اچھے فاسٹ باؤلرز ہیں جو 140+ پر باؤلنگ کر سکتے ہیں، سینئر پیسرز کو آرام دینا بہت ضروری ہے تاکہ وہ عالمی ٹورنامنٹ میں پرفارم کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پی سی بی اور سلیکشن کمیٹی اس پر غور کر رہی ہے کیونکہ یہ وقت بہت اہم ہے، ہم اس وقت کسی پلئیر کی انجری کو برداشت نہیں کرسکتے، مجھے خوشی ہے کہ بورڈ نے مجھ پر اعتماد کیا۔

عمر گل کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بہت اچھے اور با صلاحیت تیز گیند باز ہیں، میں صرف ان کے ساتھ وقت گزارنے کی کوشش کرتا ہوں اور انہیں بتاتا ہوں کہ کریز پر نئے بلے باز سے کیسے نمٹا جائے۔