news

ہم ان کے بغیر بھی کھیلیں گے، پاکستانی فاسٹ بولر کا عزم

چیمپئنز ٹرافی فروری اور مارچ 2025 کے درمیان پاکستان میں ہونے والی ہے اور پی سی بی ایونٹ کی میزبانی کے لیے پرعزم ہے۔

ہم ان کے بغیر بھی کھیلیں گے، پاکستانی فاسٹ بولر کا عزم

بھارت کی ممکنہ 2025 چیمپئنز ٹرافی میں غیرحاضری پر پاکستانی تیز گیند باز حسن علی نے اپنے خیالات کا اظہار کردیا۔ کہتے ہیں اگر ہم بھارت جاسکتے ہیں تو وہ بھی پاکستان آسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابققومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے بھارتی ٹیم کے چیمپئینز ٹرافی 2025 میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کردیا۔ 
مقامی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے فاسٹ بولر حسن علی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی شرکت سے قطع نظر ٹورنامنٹ کا انعقاد ہونا چاہیے، اگر ہم وہاں سیکیورٹی خدشات کے باوجود کھیلنے جاسکتے ہیں تو وہ بھی یہاں آسکتے ہیں۔،، 
انہوں نے کہا کہ حکومت اور بی سی سی آئی کو ہٹاکر دیکھیں تو ان کے پلئیرز بھی پاکستان میں کھیلنا چاہتے ہیں تاہم فیصلہ اور پالیسیز کو مدنظر رکھنا ہوتا ہے۔،، 
حسن علی نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی 2025 پاکستان میں ہوگی، اگر بھارت نہیں آنا چاہتا تو نہ آئے، اسکے نہ آنے سے کرکٹ ختم نہیں ہوگی البتہ اسکے علاوہ دیگر ٹیمیں بھی ہیں۔
دوسری جانب چیمپئینز ٹرافی کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ اپنی ٹیم بھیجنے سے انکار کررہا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان دورے کی اجازت نہیں دے رہی، اس لیے ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل یا نیوٹرل وینیو پر کروایا جائے۔
یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی فروری اور مارچ 2025 کے درمیان پاکستان میں ہونے والی ہے اور پی سی بی ایونٹ کی میزبانی کے لیے پرعزم ہے۔