news

ویسٹ انڈیزکا انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ 11 کا اعلان

کریگ براتھویٹ ٹیم کی کپتانی جاری رکھیں گے کیونکہ وہ آج سے شروع ہونےوالا ٹیسٹ میچ جیت کرسیریز برابر کرنا چاہتے ہیں۔

ویسٹ انڈیزکا انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ 11 کا اعلان

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ آج یعنی 18 جولائی سے نوٹنگھم میں شروع ہوگا۔ میزبان انگلینڈ کی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم نے لارڈز، لندن میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو ایک اننگز اور 114رنز سے شکست دی تھی۔ 
مہمان ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنے دورہ انگلینڈ کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 3ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 18سے 22جولائی تک ٹرینٹ برج، ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیمیں 3 میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لئے ایجبسٹن، برمنگھم پہنچیں گی جہاں وہ 26 سے 30 جولائی تک تیسرا ٹیسٹ میچ کھیلیں گی۔
تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کریگ برتھویٹ ویسٹ انڈین ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ میزبان برطانوی کرکٹ ٹیم کی قیادت بین اسٹوکس کریں گے۔ 
انگلینڈ نے بھی دوسرے ٹیسٹ کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، ریٹائرڈ ہونے والے فاسٹ بولرجیمز اینڈرسن کی جگہ مارک ووڈ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ 
ویسٹ انڈیز پلیئنگ الیون: 
کریگ براتھویٹ (کپتان)، ایلک ایتھاناز، جوشوا ڈاسلوا (وکٹ کیپر)، کیویم ہوج، جیسن ہولڈر، الزاری جوزف، شیمار جوزف، میکائل لوئس، کرک میکنزی، گڈاکیش موتی اور جےڈن سیلز۔ 
انگلینڈ پلیئنگ الیون: 
بین اسٹوکس(کپتان)، زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جوروٹ، ہیری بروک، جیمی اسمتھ، کرس ووکس، گس اٹکنسن، مارک ووڈ اور شعیب بشیر۔