news

ویسٹ انڈیز کا ہوم سیریزاوربھارتی ٹیم کے دورے کاشیڈول جاری

یہ دورہ ویسٹ انڈیز اور بھارت کے لیے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی تیاریوں کا آغاز بھی ہوگا۔

ویسٹ انڈیز کا ہوم سیریزاوربھارتی ٹیم کے دورے کاشیڈول جاری

ویسٹ انڈیز کرکٹ ( ڈبلیو ای سی ) کی جانب سے ہوم سیریز کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورے کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

شیڈول کے مطابق بھارتی ٹیم اپنے دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 12 جولائی سے پہلا ٹیسٹ میچ شروع ہوگا جبکہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 20 جولائی سے کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 27 جولائی سے ہوگا، دوسرا ون ڈے 29 جولائی اور تیسرا یکم اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز 3، 6، 8، 12 اور 13 اگست کو کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ یہ دورہ ویسٹ انڈیز اور بھارت کے لیے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 25-2023 کی تیاریوں کا آغاز بھی ہوگا۔