news
English

ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان کے لیے ون ڈے اسکواڈ کا اعلان

لاہور: کرکٹ ویسٹ انڈیز(سی ڈبلیو آئی) نے دورہ پاکستان کے لیے 15 رکنی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان کے لیے ون ڈے اسکواڈ کا اعلان

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز راولپنڈی میں کھیلی جائے گی، ویسٹ انڈیز ٹیم کے پندرہ رکنی اسکواڈ کی قیادت نکولس پوران کریں گے۔

 کرکٹ ویسٹ انڈیز نے شائی ہوپ کو ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا ہے جبکہ ٹیم میں 3 نوجوان کھلاڑیوں کو پہلی بار شامل کیا گیا ہے۔

اعلان کردہ ٹیم میں نکرما بونر، سامہارابروکس، کارٹے، عقیل حسین، الزاری جوزف، برینڈن کنگ، سائمن لوئس، کیل مائرز، اینڈرسن فلپ، رومن پاول، جیڈن سیلز، رومانیو شیفرڈ اور ہیڈن والش جونئیر شامل ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ون ڈے میچز پنڈی میں طے ہیں۔ ون ڈے میچز 8، 10 اور 12 جون کو کھیلے جائیں گے۔