news
English

ویسٹ اینڈین کرکٹرڈیون براوو کی شاہ رخ خان کےساتھ تصویروائرل، وجہ کیاہے؟

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے ہیروں کا ہار پہن کرتقریب میں شرکت کی، جس کی تصویر اورویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویسٹ اینڈین کرکٹرڈیون براوو کی شاہ رخ خان کےساتھ تصویروائرل، وجہ کیاہے؟

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی ہیروں کا ہار پہنے تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 
تفصیلات کے مطابق ویسٹ اینڈین کرکٹر ڈیون براوو نے بالی وود کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ تصویر شئیرکی، جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا گیا۔ 
بھارت کے بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی رنگا رنگ تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان نے  بھارتی ریاست گجرات کے شہر جام نگر میں ہونے والی تقریب  میں ہیروں کا ہار پہن کر شرکت کی۔ شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی بیوی گوری خان اور بیٹا آریان خان بھی موجود تھے۔ 
ویسٹ انڈینز کے کرکٹر ڈیون براوو نے شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کی جس میں کنگ خان ہیروں کا ہار پہنے نظر آرہے ہیں۔ جس کے بعد شاہ رخ خان کی تصویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ 
اننت امبانی کی شادی سے قبل ہونے والی تقریب میں شاہ رخ خان کے علاوہ بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کے اسٹارز، کرکٹرز اور دنیا بھر کی مختلف شعبوں کی مشہور شخصیات نے شرکت کی جن میں ایوانکا ٹرمپ، ایلون مسک اور مارک زکربرگ بھی شامل تھے۔