news

پاکستان کے دورے پر آنے والی ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم واپس وطن روانہ

پاکستان کے دورے پر آنے والی ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم واپس اپنے گھر روانہ ہوگئی ہے۔

پاکستان کے دورے پر آنے والی ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم واپس وطن روانہ

ٹی ٹوئنٹی سیریر مکمل اور ون ڈے سیریز ملتوی ہونے کے بعد پہلے مرحلے میں ویسٹ انڈیز کا 20 رکنی دستہ وطن واپس روانہ ہوگیا ہے، گھر کی راہ لینے والوں میں کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ کے ارکان شامل ہیں۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق جمعہ کی صبح کراچی سے ویسٹ انڈیز اسکواڈ کے 20 ارکان کی روانگی ہوئی جن میں کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کا عملہ بھی شامل ہے جب کہ کوچ فل سمنز کی واپسی کے لیے آج شام کی فلائٹ طے ہے، باقی 6 کھلاڑی اور 3 سپورٹ اسٹاف کے ارکان جن کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا تھا وہ ہوٹل میں ہی قرنطینہ مکمل کریں گے، ان کی وطن روانگی کا بندوبست کووڈ ٹیسٹ منفی آنے پر ہوسکے گا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستانی ٹیم نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے کلین سوئپ کیا، مہمان ٹیم کے کیمپ میں کووڈ کیسز کی موجودگی پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے مشترکہ طورپر ون ڈے سیریز کو اگلے سال جون تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔