news
English

ویسٹ انڈین ویمنز کراچی مین 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی 

پہلا میچ 31جنوری کو کھیلا جائے گا

ویسٹ انڈین ویمنز کراچی مین 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی  PHOTO: AFP

مہمان کرکٹرز کے مختصر دورہ کے حوالے سے شکوک دور ہوگئے، پہلا میچ 31جنوری کو کھیلا جائے گا، دوسرا یکم اور تیسرا تین فروری کو شیڈول کیا گیا ہے، تینوں میچز ساؤتھ اینڈ کلب میں کھیلے جائیں گے، کراچی میں میچز کے بعد مہمان ٹیم دبئی میں تین ون ڈے میچ کھیلے گی۔یاد رہے کا ویسٹ انڈین ویمن ٹیم کا یہ 15سال بعد پاکستان کا دورہ ہے.

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم کا دورہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے ایک اہم قدم ہے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ میں مثالی تعلقات رہے ہیں جو آنے والے وقتوں میں مزید مضبوط ہوں گے۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جونی گریو نے اپنے پیغام میں کہا ہے محنت ٹیم نے گزشتہ سال اپریل پاکستان کا دورہ کیا تھا، اب ویمنز ٹیم کی آمد سے دوست ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں مزید حصہ ڈالنے کا موقع ملے گا، بڑی خوشی کی بات ہے کہ ہمارے کوچنگ سٹاف اور پلیئرز نے اس ٹور کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے رضامندی کا اظہار کیا۔