news
English

پی سی بی نے توصیف احمد کو چیف سلیکٹر مقرر کردیا

آسٹریلیا کے دورے کے دوران توصیف احمد چیف سلیکٹر ہوں گے جبکہ وجاہت اللہ واسطی عبوری جونیئر چیف سلیکٹر کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔ 

پی سی بی نے توصیف احمد کو چیف سلیکٹر مقرر کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کرکٹر توصیف احمد کو عبوری چیف سلیکٹر مقرر کردیا۔ 
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آسٹریلیا کے دورے کے دوران توصیف احمد چیف سلیکٹر ہوں گے جبکہ وجاہت اللہ واسطی عبوری جونیئر چیف سلیکٹر کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔ 
علاوہ ازیں پی سی بی کی نیشنل سلیکشن کمیٹی کے ممبران وسیم حیدر اور وجاہت اللہ واسطی کو عہدوں پر برقرار رکھا گیا ہے اور وجاہت اللہ واسطی کو جونئیر قومی ٹیم کے ٹورز کے لئے ٹیموں کے انتخاب کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔  
واضح رہے کہ ورلڈکپ کے بعد چودہ دسمبر سے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز شیڈول ہے۔