news
English

اگر سلیکٹرز نے بغیر کسی وجہ کے ڈراپ کیا توخاموش نہیں بیٹھوں گا،عماد وسیم

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے پاکستان کے اسکواڈ میں شامل نہ کیے جانے پر سیلکٹرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اگر سلیکٹرز نے بغیر کسی وجہ کے ڈراپ کیا توخاموش نہیں بیٹھوں گا،عماد وسیم

مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں نظر انداز کیے گئے آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ اگر انہیں سلیکٹرز کی جانب سے بغیر کسی وجہ قومی ٹیم سے ڈراپ کیا گیا تو وہ خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایک سال سے زائد عرصہ تک مجھے قومی ٹیم سے باہر رکھا گیا، میرے پوچھنے پر بھی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی لیکن میں دوبارہ ایسا نہیں ہونے دوں گا۔

عماد وسیم نے کہا کہ کیرئیر کے اس مرحلے پر ہوں کہ اگر بورڈ مجھے بغیر کسی وجہ کے پلئینگ الیون میں شامل نہیں کرتا تو اپنی جنگ لڑوں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم سے دور رہتے ہوئے مجھے کبھی کوئی مالی نقصان نہیں ہوا، درحقیقت میں نے پاکستان کے لیے کھیلتے ہوئے جتنا کمایا ہوگا اس سے 10 گنا زیادہ کمایا۔

 آل راؤنڈر نے کہا کہ مجھے اپنی صلاحیتوں پر یقین ہے، اگر میں وہ بالر ہوتا جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ کنڈیشنز میرے حق میں نہیں اور آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹی20 لیگز مجھے معاہدے نہ کرتیں۔

عماد پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن میں شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس کے بعد افغانستان کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی سیریز میں قومی ٹیم میں واپس آئے تھے۔