news
English

ویمنز ایشیاء کپ میں آج دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

پہلے میچ میں سری لنکا کی ٹیم تھائی لینڈ کے خلاف نبرد آزما ہوگی جبکہ دوسرا میچ بھارت اور یو اے ای کی ویمن ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ویمنز ایشیاء کپ میں آج دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

ایشیا کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے زیر اہتمام آٹھواں ویمنز ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامٹ 2022  میں آج دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پہلے میچ میں سری لنکا کی خواتین ٹیم تھائی لینڈ کی خواتین ٹیم کے خلاف نبرد آزما ہوگی جبکہ دوسرا میچ بھارتی ویمن اور یو اے ای کی ویمن ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

آج ٹورنامنٹ میں مدمقابل آنے والی ٹیموں کی کپتانوں کا کہنا ہے کہ آج کے میچ کے لئے بھرپور تیاری کی ہے اور محنت و بہترین پلاننگ سے کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

ویمنز ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں ، سری لنکا، بنگلہ دیش، پاکستان اور بھارت سمیت 7 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے نبرد آزما ہیں۔ سات ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ راؤنڈ رابن فارمیٹ پر مشتمل ہے جہاں ہر ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے سے قبل ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گی۔ 

ٹورنامنٹ کا دلچسپ اور سنسنی خیز فائنل 15 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔