پاکستان ویمن ٹیم کی آل راؤنڈر ندا ڈار نے ایشیا کپ میں گرین شرٹس کی جانب سے بھارت کے خلاف ویمن ٹی ٹوئنٹی کا سب سے بڑا اسکور بنا ڈالا
قومی ویمن ٹیم کی آل راؤنڈر ندا ڈار نے ایشیا کپ کے اہم میچ میں انڈیا کے خلاف پاکستان کی جانب سے ویمن ٹی ٹوئنٹی کا سب سے بڑا اسکور بنادیا، انہوں نے 56 رنز کی شاندار ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔
اس سے قبل ویمن ٹی ٹوئنٹی میں کسی پاکستانی بیٹر کا سب سے بڑا اسکور 53 رنز تھا جو بسمہ معروف نے 2018 میں بنایا تھا۔
ندا داڑ نے اپنی 56 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر قومی ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ندا ڈار نے آؤٹ ہوئے بغیر 37 گیندوں پر 56 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، جس میں پانچ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ یہ ان کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں چھٹی نصف سنچری ہے۔
پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ندا ڈار نے بہترین پرفارمنس دی، جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں آج کے میچ کی جیت پاکستان کی بھارت کے خلاف تیسری کامیابی ہے۔