news
English

ویمنزپریمئرلیگ کی افتتاحی تقریب میں شاہ رخ خان کی پرفارمنس کے چرچے   

بنگلورو کے چناسوامی سٹیڈیم میں ویمنز پریمیئر لیگ کی رناگ رنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔

ویمنزپریمئرلیگ کی افتتاحی تقریب میں شاہ رخ خان کی پرفارمنس کے چرچے   

بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان نے ویمنز پریمیئر لیگ 2024 کی افتتاحی تقریب میں شاندار پرفارمس دے کر مداحوں کو خوش کردیا جس کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق23 فروری کو بنگلورو کے چناسوامی سٹیڈیم میں ویمنز پریمیئر لیگ کے دوسرے سیزن کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سمیت دیگر اسٹارز ورون دھون، شاہد کپور، کارتک آریان، سدھارتھ ملہوترا، ٹائیگر شروف سمیت دیگر اسٹارز نے شاندار پرفارم کرکے شائقین کرکٹ کو محظوظ کیا۔ 
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی سُپر ہٹ فلم ‘جوان’ اور ‘پٹھان’ کے گانوں پر پرفارم کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر وائرل ہوگئی ہے۔ 

ویمنز پریمیئر لیگ 2024 کا پہلا میچ دفاعی چیمپیئنز ممبئی انڈینز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں ممبئی انڈینز نے دہلی کیپٹلز کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔ 
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ایونٹ 23 فروری سے 17 مارچ تک جاری رہے گا جبکہ ایونٹ کا فائنل دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ 
یاد رہے کہ کرکٹ سے شاہ رخ خان کا تعلق 2008 سے ہے جب انہوں نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز (KKR) کے مالک کے طور پر اپنے سفر کا آغاز کیاتھا۔ اس کے بعد، اُنہوں نے ویسٹ انڈیز، متحدہ عرب امارات اور امریکا کی ٹیموں کے ساتھ نائٹ رائڈرز کی فرنچائز کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔