news

ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ میں پاکستان نے یو اے ای کو71 رنز سے شکست دے دی

ہدف کے تعاقب میں اماراتی ٹیم 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر صرف 74 رنز ہی بناسکی

ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ میں پاکستان نے یو اے ای کو71 رنز سے شکست دے دی

ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے، قومی کھلاڑیوں نے یو اےای کی ٹیم کو71 رنز سے ہرادیا۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 20 اوورز میں 145 رنز بنائے، پاکستان کی عالیہ ریاض نے57 جبکہ منیبہ علی نے 43 رنز بنائے۔

یو اے ای کی ٹیم 146 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر صرف74 رنز ہی بناسکی۔

پاکستان کی طرف سے سعدیہ اقبال، ایممن انور، نشرہ سندھو اور عمیمہ سہیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگلہ دیش کے شہر سلہٹ میں جاری ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں پاکستان ٹیم پانچ میں سے چارمیچز میں کامیابی حاصل کرچکی ہے۔

پاکستان ویمن ٹیم اپنا آخری راؤنڈ میچ منگل کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔ ویمن ایشیا کپ کےسیمی فائنلز13اکتوبر کو ہوں گے جبکہ فائنل میچ 15 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔