news
English

ویمنز ٹی20 ورلڈکپ: انگلینڈ نے پاکستان کو 114رنز سے ہرا دیا

 کیپ ٹاﺅن: ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے گرین شرٹس کو 114 رنز کے بھاری مارجن سے روند کر رکھ دیا۔

ویمنز ٹی20 ورلڈکپ: انگلینڈ نے پاکستان کو 114رنز سے ہرا دیا

آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سے قبل انگلش ٹیم نے 213 رنز کا بھاری مجموعہ ترتیب دے کر ریکارڈ 114 رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔

انگلینڈ ورلڈ کپ کی تاریخ میں 200 رنز کا مجموعہ ترتیب دینے والی پہلی ٹیم بن گئی، اسکوائیر برنٹ نے 40 گیندوں پر 81 رنز ناٹ آؤٹ کی زبردست اننگز کھیلی، ڈینی وائٹ 59 اور ایمی جونز 47 رنز بناکر نمایاں رہیں، فاتح الیون نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا نے 44 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں، گرین شرٹس 9 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بناسکیں،طوبی حسن 28 ، فاطمہ ثنا 16 ناٹ آؤٹ ، سدرہ امین 12 اور ندا ڈار 11 رنز بناکر نمایاں رہیں، چارلی ڈین اور نٹالی اسکوائیر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔