news
English

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں کل پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ٹکرائیں گی

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں کل یعنی 7 اکتوبر کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں کل پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ٹکرائیں گی

ایشین کرکٹ کونسل کے ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ایونٹ کا اہم میچ کل یعنی 7 اکتوبر کو ہوگا جس میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ 

ایونٹ میں میزبان بنگلہ دیش سمیت سات ٹیمیں شریک ہیں ۔ جن میں پاکستان، بھارت،سری لنکا، ملائیشیا، تھائی لینڈ اور متحدہ عرب امارت کی خواتین کی ٹیمیں شامل ہیں۔

ویمن ایشیا کپ بنگلا دیش کے شہر سلہٹ میں کھیلا جارہا ہے، پاکستانی ٹیم نے 2 اکتوبر کو ملائیشیا کے خلاف اپنا پہلا میچ جیت لیا تھا، جبکہ گذشتہ روز ویمن ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں بڑا اپ سیٹ ہوا جس میں تھائی لینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کل 7 اکتوبر کو پاکستانی خواتین بھارت کے خلاف میچ میں مدمقابل ہوں گی۔

 شیڈول کے مطابق پاکستان اور یو اے ای کا میچ 9 اکتوبر کو ہوگا جبکہ قومی ویمن ٹیم سری لنکا کے خلاف 11 اکتوبر کو مدمقابل ہوگی، ایونٹ کے سیمی فائنلز 13 اکتوبر کو ہوں گے جبکہ فائنل 15 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔