news
English

ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز: پاکستان آج جنوبی افریقہ سے ٹکرائے گا  

ایونٹ میں اب تک ناقابلِ شکست رہنے والی پاکستانی ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے پہلے ہی کوالیفائی کرچکی ہے۔

ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز: پاکستان آج جنوبی افریقہ سے ٹکرائے گا  

انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز کے آخری گروپ میچ میں قومی ٹیم آج جنوبی افریقہ کے مدمقابل آئے گی۔ 
دونوں ٹیمیں ایونٹ میں پہلی بار ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8:30 بجے شروع ہوگا۔ 
پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرچکی ہیں جبکہ بھارت، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسری اور چوتھی پوزیشن کے لئے مقابلہ جاری ہے۔  
قومی لیجنڈز پر مشتمل کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں جاری ایونٹ میں اب تک کھیلے گئے اپنے 4 میچز میں 4 فتوحات کیساتھ ناقابل شکست ہے۔ 
دوسری جانب 
جنوبی افریقی ٹیم نے اب تک تین میچز کھیلے ہیں جس میں کوئی بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکی اور پوائنٹس ٹیبل پر آخری پوزیشن ہے۔