news

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان اور ویسٹ انڈیزآج مدِ مقابل ہوں گے

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے سیمی فائنل 1 میچ میں پاکستان کا مقابلہ آج ویسٹ انڈیز سے ہوگا

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان اور ویسٹ انڈیزآج مدِ مقابل ہوں گے

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2024 کا سیمی فائنل 1 میچ آج کھیلا جائے گا۔ یہ میچ آج نارتھمپٹن ​​کے کاؤنٹی کرکٹ گراؤنڈ میں ہونا طے ہے۔  
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2024 کا پہلا سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیم گرین شرٹس کو اب تک کھیلے گئے میچز میں صرف ایک ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔  
تفصیلات کے مطابق ورلڈ لیجنڈز چیمپئن شپ (دبلیو ایل سی) 2024 کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان چیمپئنز کا مقابلہ ویسٹ انڈیز کے چیمپئنز سے ہوگا۔ میچ آج نارتھمپٹن ​​کے کاؤنٹی کرکٹ گراؤنڈ میں ہونا طے ہے۔ یونس خان کی قیادت میں، پاکستان گروپ مرحلے میں سرفہرست کارکردگی دکھانے والوں میں سے ایک تھا، جس نے پانچ میں سے چار میچ جیتے۔ گرین شرٹس نے آسٹریلیا، بھارت، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف شاندار فتوحات ریکارڈ کیں اور صرف اپنے آخری گروپ میچ میں جنوبی افریقہ سے شکست کھائی۔
پاکستان چیمپئنز کے اہم کھلاڑی شرجیل خان (209 رنز) اور شعیب ملک (204 رنز) ٹورنامنٹ کے ٹاپ پانچ اسکوررز میں شامل ہیں، صہیب مقصود (182 رنز) بھی ٹاپ ٹین رنز بنانے والوں میں شامل ہیں۔ 
پہلا سیمی فائنل پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے پاکستان چیمپئن اور ویسٹ انڈیز چیمپئن کے مابین نارتھمپٹن کے کاؤنٹی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل رات نو بجے اسی مقام پر آسٹریلیا چیمپئن اور انڈیا چیمپئن کے درمیان کھیلا جائے گا۔ 
انڈیا چیمپئن نے بدھ کےروز جنوبی افریقہ چیمپئن کے خلاف اپنا آخری لیگ میچ 54 رنز سے ہارنے کے باوجود رن ریٹ زیادہ ہونے کی بنیاد پر ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2024 کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا تھا۔
چیمپئن شپ میں پاکستان اور آسٹریلیا نے اپنے پانچ میں سے چار، چار میچز میں فتح حاصل کی جبکہ دونوں کو ایک، ایک میچ میں شکست ہوئی۔ پاکستان کو جنوبی افریقہ جبکہ آسٹریلیا کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 
پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا چیمپئن اور پاکستان چیمپئن 8،8 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔ 
ویسٹ انڈیز اور بھارت 4، 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے۔ جنوبی افریقہ 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور انگلینڈ 2 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہا۔

میچ کےاوقات:
پاکستانی وقت کے مطابق: 4:30 شام۔
مقامی وقت: 12:30 دوپہر۔
جی ایم ٹی: 11:30 صبح۔
اسکواڈز: 
پاکستان چیمپئنز:
یونس خان (کپتان)، مصباح الحق، شاہد آفریدی، کامران اکمل، عبدالرزاق، وہاب ریاض، سعید اجمل، سہیل تنویر، سہیل خان، تنویر احمد، محمد حفیظ، عامر یامین، شعیب ملک، صہیب مقصود شرجیل خان، عمر اکمل، یاسر عرفات اور توفیق عمر۔ 
ویسٹ انڈیز چیمپئنز: کرس گیل ۰کپتان)، ڈیرن سیمی، سیموئل بدری، ٹینو بیسٹ، ریاد ایمرٹ، جیسن محمد، نوین اسٹیورٹ، ایشلے نرس، ڈوین اسمتھ، سلیمان بین، چاڈوک والٹن، جیروم ٹیلر، فیڈل ایڈورڈز، کرک ایڈورڈزاور جوناتھن کارٹر۔