news
English

ورلڈکپ: افغانستان نےجنوبی افریقہ کوجیت کےلیے 245 رنزکا ہدف دے دیا    

دونوں ٹیمیں احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں

ورلڈکپ: افغانستان نےجنوبی افریقہ کوجیت کےلیے 245 رنزکا ہدف دے دیا    

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے 42 ویں میچ میں افغانستان کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 244 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ 
عظمت عمرزئی کے ناقابل شکست 97 رنز کی بدولت ٹیم افغانستان یہ اسکور کرنے میں کامیاب ہوپائی ورنہ ایک موقع پر اس کے 7 کھلاڑی کوئی خاطر خواہ اننگز کھیلے بغیر ہی پویلین لوٹ چکے تھے۔
 
احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں افغان اوپنر ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں پھر ناکام رہے، رحمان اللہ گرباز 25 جبکہ ابراہیم زادران 15 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، دیگر کھلاڑیوں میں رحمت شاہ 26، کپتان حشمت اللہ شاہدی 2، ابراہیم علی خیل 12، راشد خان 16 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ 
جنوبی افریقہ کی جانب سے جیرالڈ کوئٹزی نے 4  کیشو مہاراج اور لنگی نگیڈی نے 2، 2 جب کہ فیہلوکوایو نے ایک وکٹ حاصل کی۔ 
قبل ازیں افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی اچھا ٹارگٹ سیٹ کرکے میچ میں کامیابی سمیٹیں۔ 
اس موقع پر جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان ٹمبا باؤما نے کہا کہ لیگ راؤنڈ کے آخری میچ میں کامیابی سیمٹ کر سیمی فائنل میں پراعتماد آغاز کرنا چاہتے ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، مارکو جانسن اور تبریز شمسی کو آرام دیا گیا ہے جبکہ جیرالڈ کوئٹزی اور فیہلوکوایو کو ہلئینگ الیون میں موقع دیا گیا ہے۔ 
جنوبی افریقہ کا اسکواڈ: 
کپتان ٹمبا باؤما، ایڈن مارکرم، کوئنٹن ڈی کوک، راسی وین ڈیر ڈوسن، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، کیشو مہاراج، جیرالڈ کوئٹزی، کاگیسو ربادا، فیہلوکوایو اور لنگی نگیڈی۔ 
افغانستان کا اسکواڈ: 
کپتان حشمت اللہ شاہدی، رحمان اللہ گربز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، عظمت اللہ عمر زئی، رحمت شاہ، وکٹ کیپر اکرام علی خیل، محمد نبی، راشد خان، مجیب الرحمان، فضل الحق فاروقی۔