news
English

ورلڈکپ: نیدرلینڈز کا افغانستان کو جیت کے لئے 180 رنز کا ہدف  

دونوں ٹیمیں لکھنؤ کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔

ورلڈکپ: نیدرلینڈز کا افغانستان کو جیت کے لئے 180 رنز کا ہدف  

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے 34ویں میچ میں نیدرلینڈز نے افغانستان کو جیت کیلئے 180 رنز کا ہدف دے دیا۔ 
لکھنؤ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیدرلینڈز کی پوری ٹیم 46.2 اوورز میں 179 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، اوپنر  ویزلی بیریسی ایک رن بناکر پویلین لوٹے جبکہ میکس او ڈاؤڈ 42، کولن ایکرمین 29، کپتان اسکاٹ ایڈورڈز صفر، باس ڈی لیڈز اور ثاقب ذولفقار 3، 3، لوگن وین بیک 2 اور روئیلوف وین ڈیر مروے 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ سائبرینڈ اینجلبرچٹ سب سے زیادہ 58 رنز بناکر نمایاں رہے۔ 
افغانستان کی جانب سے محمد نبی نے 3، نور احمد نے 2 جبکہ مجیب الرحمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔ 
قبل ازیں نیدرلیںڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے میچ میں کامیابی سمیٹ کر سیمی فائنل کھیلنے کی امیدوں کو برقرار رکھیں۔ اس موقع پر افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ کوشش ہوگی فتح سمیٹیں اور چیمپئینز ٹرافی کیلئے براہ راست کوالیفائی کریں۔ 
دوسری جانب دونوں ٹیموں میں ایک ایک تبدیلی کی گئی ہے، افغان ٹیم نے نوین الحق کی جگہ رحمت شاہ کو شامل کیا ہے جبکہ نیدرلینڈز نے وکرم جیت سنگھ کو آرام دیا ہے۔

نیدرلینڈز کا اسکواڈ:

کپتان اسکاٹ ایڈورڈز، میکس او ڈاؤڈ، کولن ایکرمین، باس ڈی لیڈز، تیجا ندامانورو، سائبرینڈ اینجلبرچٹ، ثاقب ذولفقار، روئیلوف وین ڈیر مروے، لوگن وین بیک، آرین دت، پال وین میکرن

افغانستان کا اسکواڈ:

رحمان اللہ گربز، ابراہیم زدران، کپتان حشمت اللہ شاہدی، رحمت شاہ، عظمت اللہ عمر زئی، رحمت شاہ، وکٹ کیپر اکرام علی خیل، محمد نبی، راشد خان، مجیب الرحمان، فضل الحق فاروقی۔