news

آسٹریلوی ٹیم نے ون ڈے میں 6 کیچز ڈراپ کرنے کا ریکارڈ برابرکردیا

آسٹریلیا نے گزشتہ سال ایڈیلیڈ میں انگلینڈ کے ساتھ ہونے والے میچ میں بھی اتنے ہی کیچز ڈراپ کیے تھے۔

آسٹریلوی ٹیم نے ون ڈے میں 6 کیچز ڈراپ کرنے کا ریکارڈ برابرکردیا

آسٹریلوی ٹیم نے ایک ون ڈے میچ میں 6 کیچز ڈراپ کرنے کا اپنا ہی ریکارڈ برابر کردیا۔ 
لکھنوکے تاریخی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کے اہم میچ میں کینگروز نے مسلسل کیچ ڈراپ کرکے جنوبی افریقی بیٹرز کو 6بار چانسز دیے، اس سے قبل گزشتہ سال ایڈیلیڈ میں انگلینڈ سے ہونے والے میچ میں بھی آسٹریلوی فیلڈرز نے اتنے ہی کیچز ڈراپ کیے تھے۔ 
ورلڈکپ میں ابھی تک کیچ پکڑنے میں بھارت سرفہرست ہے جس کے فیلڈرز کی کامیاب کوششوں کا تناسب 92 فیصد رہا، بنگلہ دیش 91 فیصد کے ساتھ دوسرے، نیدرلینڈز 83 فیصد کے ساتھ تیسرے، پاکستان 79 فیصد کے ساتھ چوتھے، انگلینڈ 78 فیصد کے ساتھ پانچویں، نیوزی لینڈ 71 فیصد کے ساتھ چھٹے، جنوبی افریقہ 67 فیصد کے ساتھ ساتویں، افغانستان 60 فیصد کے ساتھ آٹھویں، سری لنکا 58 فیصد کے ساتھ نویں اور آسٹریلیا54 فیصد کے ساتھ سب سے آخر میں دسویں نمبر پر ہے۔