news
English

ورلڈکپ ہے یا شادی کی تیاری، کپتان بابرنے مہنگی شیروانی اور زیورات خرید لیے

دنیائے کرکٹ کے سے بڑے ایونٹ ورلڈکپ 2023 میں مشکلات کا شکار پاکستانی ٹیم کے کپتان نے بھارت میں مہنگی ڈیزائنر شیروانی اور لاکھوں کے زیورات خرید لیے۔

ورلڈکپ ہے یا شادی کی تیاری، کپتان بابرنے مہنگی شیروانی اور زیورات خرید لیے

گرین شرٹس کے کپتان بابراعظم نے بھارتی ڈیزائنربوتیک سبیاساچی سے خریدی گئی مہنگی شیروانی پر خطیر رقم خرچ کردی، بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ سامنے آگیا۔ 
دنیائے کرکٹ کے سے بڑے ایونٹ ورلڈکپ 2023 میں مشکلات کا شکار پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی بھارت میں شاہ خرچیاں جاری ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق کپتان بابر نے اپنی شادی کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک ڈیزائنر شیروانی پر 7 لاکھ بھارتی روپے کی خطیر رقم خرچ کردی جو پاکستانی روپوں میں بیس لاکھ روپے سے زائد رقم بنتی ہے۔ 
آئی سی سی ورلڈکپ کے دوران جب قومی ٹیم آگے بڑھنے میں مشکلات کا شکار ہے کپتان کی جانب سے ٹورنامنٹ کے دوران شادی کی خریداری میں مشغول ہونا غیرمعمولی بات ہے، جس نے شائقین کرکٹ سمیت ناقدین کی طرف توجہ مبذول کروالی ہے۔ 
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستانی ٹیم کے کپتان نے مشہور بھارتی ڈیزائنر سبیاساچی سے7 لاکھ بھارتی روپے کی شیروانی خریدی جبکہ ایک معروف دکان سے مہنگے زیورات بھی خریدے ہیں۔ 
 
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چونکہ بابراعظم کی شادی کی تیاریاں زوروں پر ہیں، اس لیے ان کے رشتہ دار بھی انتظامات میں مصروف ہیں۔ دوسری جانب اہم بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے دوران ان کی شادی کی خریداری نے جہاں نئی بحث چھیڑ دی ہے وہیں کپتان کے مداح پُرجوش ہیں۔ 
واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم کے کپتان ورلڈکپ میں اب تک کھیلے گئے میچز میں بری طرح ناکام رہے ہیں، انہوں نے 7 اننگز میں 30 کی اوسط سے 77 کے اسٹرائیک ریٹ سے محض 216 رنز اسکور کیے ہیں، جس میں 2 نصف سنچریاں شامل ہیں۔