news
English

ورلڈ کپ: انگلینڈ کا نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 283 رنز کا ہدف

نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ورلڈ کپ: انگلینڈ کا نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 283 رنز کا ہدف

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 283 رنز کا ہدف دے دیا۔  
احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں انگلش ٹیم کے اوپنرز نے 40 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم ڈیوڈ ملان 14 کے انفرادی اسکور پر وکٹ گنوا بیٹھے، جونی بیرسٹو 33، ہیری بروک 25 جبکہ معین علی 11 رنز بنا سکے جبکہ کپتان جوز بٹلر 43، لیام لیونگسٹن 20، کرس ووکس اور سیم کرن 11، 11 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ 
انگلش بیٹر جو روٹ نے مزاحمتی اننگز کھیلتے ہوئے 86 گیندوں پر 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 77 رنز بنائے۔ 
نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے 3، مچل سینٹنر اور گلین فلپس نے 2، 2 جبکہ ٹرینٹ بولٹ اور راچن رویندرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 
قبل ازیں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کوشش ہوگی کہ ایونٹ کا آغاز اس میچ میں جیت کے ساتھ کریں۔ انہوں نے کہا کہ کین ولیمسن صحت یاب ہورہے ہیں اور اگلے میچز میں وہ نیوزی لینڈ کی پلئینگ الیون کا حصہ ہوں گے۔ 
اس موقع پر انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا ہی فیصلہ کرتے تاہم کوشش ہوگی کہ کیویز کے خلاف بڑا ٹارگٹ سیٹ کریں۔ 
نیوزی لیںڈ کا اسکواڈ: 

کپتان ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، ول ینگ، راچن رویندرا، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مارک چیپ مین، جیمی نیشم، مچل سینٹنر، میٹ ہنری اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔ 
انگلینڈ کا اسکواڈ: 

کپتان جوز بٹلر، جونی بیرسٹو، ڈیوڈ ملان، جو روٹ، ہیری بروک، لیام لیونگسٹون، معین علی، سیم کرن، کرس ووکس، عادل رشید اور مارک ووڈ۔