news
English

’’ورلڈکپ کے دوران وکٹیں لینا پاکستانی کرکٹرز کو پسند نہیں آیا‘‘  

گیند کی تبدیلی سے متعلق سابق پاکستانی کرکٹر کے بیان پر صرف ہنس ہی سکتے ہیں، محمد شامی

’’ورلڈکپ کے دوران وکٹیں لینا پاکستانی کرکٹرز کو پسند نہیں آیا‘‘  

بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے دوران ان کا پے در پے وکٹیں لینا پاکستانی کرکٹرز کو پسند نہیں آیا۔  
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر بھارتی کرکٹر محمد شامی کا انٹرویو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں انکا کہنا تھا کہ ورلڈکپ 2023 کے دوران میں نے دیکھا پاکستان کے ایک سابق کرکٹر نے گیند کی تبدیلی سے متعلق بیان دیا جس پر آپ صرف ہنس ہی سکتے ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ وسیم بھائی نے ایک انٹرویو میں کرکٹرز کو سمجھانے کی کوشش کی تھی کہ کس طرح گیند کو سیم اور سوئنگ کیا جاسکتا ہے اور کس طرح آئی سی سی ٹیموں کو گیند فراہم کرتا ہے۔  

محمد شامی نے کہا کہ مجھے کسی سے حسد نہیں، چاہتا ہوں اور لوگ آئیں اور پرفارم کریں۔ 
بھارتی کرکٹر نے پاکستانی پیسرز کو نشانے پر رکھتے ہوئے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ وہ (بیسٹ) سب سے اچھے ہیں لیکن میرا ماننا ہے کہ اہم وقت پر ٹیم کیلئے جو پلیئر پرفارم کرتا ہے، وہی اچھا ہوتا ہے۔