news
English

ورلڈ کپ: اہم میچ کےلیےنیوزی لینڈ کےاسکواڈ میں خطرناک فاسٹ بولرشامل

ورلڈ کپ 2023 کے اہم میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ ہفتے کو بنگلورو میں پنجہ آزمائی کریں گے۔

ورلڈ کپ: اہم میچ کےلیےنیوزی لینڈ کےاسکواڈ میں خطرناک فاسٹ بولرشامل

پاکستان کے خلاف ورلڈ کپ کے اہم میچ کے لیے نیوزی لینڈ نے ایک خطرناک فاسٹ بولر کو پلیئنگ الیون میں شامل کرلیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق بلیک کیپس کے فاسٹ بولر کائل جیمیسن اس سے پہلے ٹم ساؤتھی کے متبادل بولر کے طور پر بھارت میں کیوی اسکواڈ کے ساتھ تھے، تاہم ورلڈ کپ کے بیچ میں ہی وہ نیوزی لینڈ واپس چلے گئے تھے۔ نیوزی لینڈ ٹیم کے کوچ کا کہنا ہے کہ کائل جیمیسن پاکستان کے ساتھ ہفتے کو ہونے والے میچ سے قبل جمعرات کے روز (آج) بنگلورو پہنچیں گے۔  

نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز کائل جیمیسن کو ورلڈ کپ کے بقیہ میچز کے لیے بلیک کیپس کے اسکواڈ میں بلایا گیا ہے۔ کائل جیمیسن، جو اس سے پہلے ٹم ساؤتھی کے کور کے طور پر کیوی اسکواڈ کے ساتھ تھے، پاکستان کے خلاف ہفتے کو شیڈول میچ سے قبل جمعرات کے روز یعنی آج بنگلورو پہنچیں گے۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے پیسر میٹ ہنری اپنے دائیں ہیمسٹرنگ کے اسکین کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں اور لوکی فرگوسن بھی انجری سے صحت یاب ہونے کے لیے ری ہیب جاری رکھے ہوئے ہیں، ان کے میڈیکل پینل کا کہنا ہے کہ انہیں میدان میں آنے میں ابھی کچھ دن لگیں گے۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کے کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا کہ پلیئنگ الیون میں ان کھلاڑیوں کا متبادل لانے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے، گیری اسٹیڈ نے کہا کہ "میٹ ہنری کی چوٹ کی شدت اور پاکستان کے ساتھ جلد میچ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ ہم ہفتے کے روز ٹیم میں بولر کم ہونے کا خطرہ مول نہیں لے سکتے۔"
ان کا مزید کہنا تھا کہ "میٹ ہنری پچھلے دو ورلڈ کپ سے ون ڈے کرکٹ میں ہمارے لیے عالمی معیار کا پرفارمر رہا ہے لہذا ہم اس کے اسکین کے نتائج کا شدت سے انتظار کررہے ہیں جبکہ کائل جیمیسن پہلے ہی بھارت واپس آنے کے لیے تیار تھے۔‘‘
گیری اسٹیڈ نے کہا کہ "کائل جیمیسن بھارت کے لیے نکل چکے ہیں، ہم گروپ میں اس کا دوبارہ استقبال کرنے کے منتظر ہیں۔ وہ ممکنہ طور پر جمعے کے روز ہمارے ساتھ ہوں گے اور ہفتہ کے روز ہونے والے اہم میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔