news
English

ورلڈکپ: افغانستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

ورلڈ کپ 2023 کے اہم میچ میں دونوں ٹیمیں چینائی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔

ورلڈکپ: افغانستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے 16ویں میچ میں افغانستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ 
چینائی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کیویز کو جلد آؤٹ کرکے میچ میں کامیابی یقینی بنانا چاہتے ہیں۔ 
اس موقع پر کیوی ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، کین ولیمسن انجری کے باعث پلئینگ الیون کا حصہ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان ٹیم کو آسان حریف نہیں سمجھتے، کوشش کریں گے کہ مخالف ٹیم کے سامنے بڑا ٹارگٹ سیٹ کریں۔ 
نیوزی لینڈ کا اسکواڈ: 
کپتان ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، راچن رویندرا، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مارک چیپ مین، جیمی نیشم، مچل سینٹنر، میٹ ہنری، لوکی فرگوسن اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔ 

افغانستان کا اسکواڈ: 
کپتان حشمت اللہ شاہدی، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، اکرام علی خیل، راشد خان، مجیب الرحمان، نوین الحق، فضل الحق فاروقی پر مشتمل ہے۔