news
English

ورلڈکپ: پوائنٹس ٹیبل پرپاکستان سے پانچویں پوزیشن بھی چھن گئی

دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سری لنکا پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر پہنچ گیا جبکہ پاکستان پانچویں سے چھٹے نمبر پر چلا گیا۔

ورلڈکپ: پوائنٹس ٹیبل پرپاکستان سے پانچویں پوزیشن بھی چھن گئی

سری لنکا کے ہاتھوں انگلینڈ کو عبرتناک شکست کے بعد پاکستان سے پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن بھی چھن گئی۔ 
بنگلورو کرکٹ اسٹیڈیم میں جمعرات کو کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے 25 ویں میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سری لنکا پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر پہنچ گیا جبکہ پاکستان پانچویں سے چھٹے نمبر پر چلا گیا۔ 
پوائنٹس ٹیبل پر بھارت 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، جنوبی افریقہ 8 پوائنٹس اور +2.370 کے نیٹ رن ریٹ کے ساتھ دوسرے، نیوزی لینڈ 8 پوائنٹس اور +1.481 کے نیٹ رن ریٹ کے ساتھ تیسرے جبکہ آسٹریلیا 6 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ 
سری لنکا 4 پوائنٹس اور 0.205- کے نیٹ رن ریٹ کے ساتھ پانچویں اور پاکستان 4 پوائنٹس 0.400- نیٹ رن ریٹ کے ساتھ چھٹے نمبر پر چلا گیا ہے۔ افغانستان ساتویں، بنگلا دیش آٹھویں، انگلینڈ نویں اور نیدرلینڈز دسویں نمبر پر ہے۔ 
دفاعی چیمپئن انگلینڈ ورلڈ کپ 2023 میں صرف ایک میچ جیتنے میں کامیاب ہوسکا ہے۔ لیگ مرحلے میں چار شکستوں کے بعد  انگلینڈ کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں کافی حد تک ختم ہوگئی ہیں۔ 

انگلینڈ اب 29 اکتوبر کو لکھنؤ میں بھارت کے مدمقابل آئے گا جبکہ پاکستان اپنے چھٹے میچ میں آج چنئی میں جنوبی افریقہ کیخلاف میدان میں اترے گا۔