news
English

سرفراز احمد ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی پرفارمنس پر دل گرفتہ

قومی ٹیم کے سابق کپتان کا کھلاڑیوں کو ہمت نہ ہارنے کا مشورہ، قوم سے ٹیم کو سپورٹ کرنے کی اپیل۔

سرفراز احمد ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی پرفارمنس پر دل گرفتہ

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد ورلڈکپ 2023 میں قومی ٹیم کی پرفارمنس پر دل گرفتہ ہیں لیکن انہوں نے ٹیم کو سپورٹ کرنے پر زور دیا ہے۔ 
سابق کپتان سرفراز احمد نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں قائداعظم ٹرافی جیتنے کے بعد ٹیم کے نام میں پیغام میں ہمت نہ ہارنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ٹھیک ہے کہ اس وقت قومی ٹیم توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کرپارہی لیکن اس ٹیم میں کم بیک کرنے کی بھرپور صلاحیت ہے۔ رزلٹ کی پروا کیے بغیر سب لڑکے سو فیصد جان ماریں۔ 
سرفراز احمد نے کہا کہ قائد اعظم ٹرافی جیتنے کا کریڈٹ پوری کراچی کی ٹیم اور مینجمنٹ کو جاتا ہے، سب کی محنت کے ساتھ کراچی چیمپئن بننے میں کامیاب ہوا ہے۔ ہم سب خوش نصیب ہیں کہ اس ٹیم کا حصہ ہیں۔ جہاں بھی موقع ملتاہے وہاں پرفارم کرنے کی کوشش کرتا ہوں، خوش ہوں کہ میری پرفارمنس سے ٹیم کے کام آئی۔ 
فاتح ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ریجنل کرکٹ کی بحالی سے کراچی کی ٹیم کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملا۔ ڈومیسٹک کرکٹ ہی واحد راستہ ہے جہاں پرفارم کرکے آپ سلیکٹرز کی نظروں میں آتے ہیں۔ میں تو سب لڑکوں سے کہتا ہوں کہ سلیکٹ ہونا یا نہ ہونا وہ آپ کے ہاتھ میں نہیں، کھلاڑی کا کام صرف اور صرف پرفارمنس دینا ہے۔ 
سرفراز احمد نے کہا کہ ٹیم میں موقع ملنا آپ کی قسمت پر ہوتا ہے، یہ سوچ کر ڈومیسٹک کھیلیں کہ آپ نے پرفارم کرنا ہے، اپنی فٹنس کا خیال رکھیں، فٹنس میں بہتری لائیں اور موقع کاانتظار کریں۔ 
سرفراز احمد نے نوجوان کھلاڑیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صائم ایوب نے چار روزہ کرکٹ میں بھی خود کو منوایا ہے۔ اس نے انڈر 16، انڈر نائنٹین سے سفر کرتےہوئے پی ایس ایل میں خود کو منوایا اور قومی ٹیم تک پہنچا۔ اس میں بہت ٹیلنٹ ہے، اس کو جتنا سپورٹ کریں گے اتنا ہی  بہتر ہوگا۔ عمیر بن یوسف نے بھی زبردست پرفارمنس دی ہے، ڈومیسٹک کرکٹ میں کافی اچھے لڑکے آئے ہیں، بس ان کو ہم نےاعتماد دینا ہے، یہ مستقبل میں پاکستان ک کرکٹ کے لیے بہت کام آسکتےہیں