news
English

پہلا سیمی فائنل: بھارت کی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ

ورلڈ کپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل میں دونوں ٹیمیں ممبئی کے وانکھیڑے کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔

پہلا سیمی فائنل: بھارت کی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 
ممبئی کے وانکھیڑے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے کیویز کیخلاف بڑا اسکور کرکے پریشر بڑھائیں۔ 
اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے تاہم کوشش کریں گے کہ ابتدائی اوورز میں جلد وکٹیں لے کر میزبان ٹیم کو پریشر میں لائیں۔ 
دونوں ٹیموں کی جانب سے پلئینگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ 
بھارت کا اسکواڈ: 
کپتان روہت شرما، شبھمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہول، رویندرا جڈیجا، شاردول ٹھاکر، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو اور محمد سراج۔ 
نیوزی لینڈ کا اسکواڈ: 

کپتان کین ولیمسن، ڈیون کونوے، راچن رویندرا، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مارک چیپمین، مچل سینٹنر، لوکی فرگوسن، ٹم ساؤتھی، ٹرینٹ بولٹ۔