news
English

ورلڈکپ: نیوزی لینڈ کاجنوبی افریقہ کےخلاف ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کافیصلہ

دونوں ٹیمیں پونے کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔

ورلڈکپ: نیوزی لینڈ کاجنوبی افریقہ کےخلاف ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کافیصلہ

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے 32ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 
پونے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں جیت سے چند قدم کے فاصلے پر رہے تاہم کوشش کریں گے کہ اس میچ میں کامیابی سمیٹیں اور اپنی پوزیشن مستحکم کریں۔ 
اس موقع پر جنوبی افریقہ کے کپتان ٹمبا باؤما نے کہا کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کرنا چاہتے ہیں۔ 

جنوبی افریقہ نے تبریز شمسی کی جگہ کاگیسو ربادا جبکہ نیوزی لینڈ نے لوکی فرگوسن کی جگہ ٹم ساؤتھی کو پلئینگ الیون میں جگہ دی ہے۔

جنوبی افریقہ کا اسکواڈ: 
کپتان ٹمبا باؤما، ایڈن مارکرم، کوئنٹن ڈی کوک، راسی وین ڈیر ڈوسن، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، مارکو جانسن، جیرالڈ کوٹزی، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا اور لنگی نگیڈی۔ 
نیوزی لینڈ کا اسکواڈ: 

کپتان ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، ول ینگ، راچن رویندرا، ڈیرل مچل، گلین فلپس، جیمز نیشم، مچل سینٹنر، میٹ ہنری، ٹم ساؤتھی، ٹرینٹ بولٹ۔