news
English

ورلڈکپ: سری لنکا کیخلاف میچ میں انگلینڈ کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی  

دونوں ٹیمیں بنگلور کے کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔

ورلڈکپ:  سری لنکا کیخلاف میچ میں انگلینڈ کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی  

آئی سی سی ورلڈکپ کے 25ویں میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف 17 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 85 رنز بنالیے۔ 
بنگلور کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش ٹیم ایک بار پھر لڑکھڑا گئی، اوپنر ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے۔ جونی بیرسٹو 30 جبکہ ڈیوڈ ملان 28 رنز بناکر نمایاں رہے، دیگر کھلاڑیوں میں جو روٹ نے 3 اور کپتان جوز بٹلرنے 8 رنز بنائے جبکہ لیام لیونگسٹن 1 رن کے مہمان ثابت ہوئے۔ 
سری لنکا کے لاہیرو کمارا نے 2 جبکہ اینجیلو میتھیوز اور کسن راجیتھا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ 
قبل ازیں انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے آئی لینڈرز کے خلاف کامیابی سمیٹ کر میگا ایونٹ میں ٹیم کی امیدوں کو برقرار رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، لیام لیونگسٹن، معین علی، کرس ووکس پلئینگ الیون کا حصہ ہیں جبکہ ہیری بروک، اٹکنسن، ریس ٹوپلی کو آرام کروایا گیا ہے۔ 
اس موقع پر سری لنکن کپتان کوشل مینڈس نے کہا کہ میچ میں کامیابی کے ساتھ جیت تسلسل کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ 
انگلینڈ کا اسکواڈ:
کپتان جوز بٹلر، جونی بیرسٹو، ڈیوڈ ملان، جو روٹ، بین اسٹوکس، مارک ووڈ، ڈیوڈ ولی، لیام لیونگسٹن، معین علی، کرس ووکس اور عادل رشید شامل ہیں۔ 
سری لنکا کا اسکواڈ: 

کپتان کوشل مینڈس، پاتھم نسانکا، کوشل پریرا، سدیرا سماراویکراما، چرتھ اسالنکا، دھننجایا ڈی سلوا، دشن ہیمانتھا، چمیکا کرونارتنے، مہیش تھیکشنا، اینجیلو میتھیوز اور دلشان مدوشنکا پر مشتمل ہے۔