news
English

ورلڈکپ: کرکٹ آسٹریلیا نے ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب کرلیا  

ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہیں بناسکا۔

ورلڈکپ: کرکٹ آسٹریلیا نے ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب کرلیا  

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کا لیگ مرحلہ ختم ہونے پر کرکٹ آسٹریلیا نے ’ٹورنامنٹ کی ٹیم‘ کا انتخاب کیا ہے جس میں کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہیں بناسکا۔ 
بھارت، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے ورلڈکپ 2023 کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی 10 ٹیموں میں سے بھارت واحد ٹیم ہے جس نے ابھی تک کوئی میچ نہیں ہارا۔ 
کرکٹ آسٹریلیا کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں بھارتی کرکٹرز کا غلبہ ہے۔ ویرات کوہلی کو ٹیم کا ‘کپتان’ نامزد کیا گیا ہے جبکہ ان کے ساتھ 12 رکنی ٹیم میں محمد شامی، جسپریت بمراہ اور رویندرا جدیجا بھی شامل ہیں، تاہم بلیو شرٹس کے کپتان روہت شرما ٹیم میں جگہ نہ بناسکے۔  

کرکٹ آسٹریلیا کی منتخب کردہ ٹورنامنٹ کی ٹیم:

1. کوئنٹن ڈی کاک (وکٹ کیپر) جنوبی افریقہ

2. ڈیوڈ وارنر، آسٹریلیا

3. راچن رویندرا، نیوزی لینڈ

4. ویرات کوہلی (کپتان)، بھارت

5. ایڈن مارکرم، جنوبی افریقہ

6. گلین میکسویل، آسٹریلیا

7. مارکو جانسن، جنوبی افریقہ

8. رویندرا جدیجا، بھارت

9. محمد شامی، بھارت

10. ایڈم زمپا، آسٹریلیا

11. جسپریت بمراہ، بھارت

12.  دلشان مدوشنکا، سری لنکا