news
English

ورلڈ کپ میں بھارت اور نیوزی لینڈ کا میچ بھی بارش کی نذر ہو گیا

میچ منسوخ ہونے پر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا

ورلڈ کپ میں بھارت اور نیوزی لینڈ کا میچ بھی بارش کی نذر ہو گیا فوٹو : آئی سی سی

کرکٹ ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔

کرکٹ ورلڈ کپ کا اٹھارہواں میچ آج ناٹنگھم میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلا جانا تھا تاہم میچ بارش کے باعث ممکن نہ ہوسکا، مسلسل بارش کی وجہ سے امپائرز نے میچ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا۔

ایک پوائنٹ اضافے کے ساتھ نیوزی لینڈ 7 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئی جب کہ بھارتی ٹیم کے 3 میچوں میں پانچ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ نیوزی لینڈ کا اگلا میچ 19 جون کو جنوبی افریقا کے ساتھ شیڈول ہے اور بھارتی ٹیم اگلا میچ اتوار کو پاکستان کے خلاف کھیلے گی۔

https://twitter.com/ICC/status/1139171628808642560