news
English

ورلڈ کپ کو 18 بلین ناظرین نے دیکھا

میگا ایونٹ سے 41 فیصد خواتین ناظرین لطف اندوز ہوئیں جبکہ 32 فیصد ناظرین کی عمریں 18 سے 34 برس کے درمیان تھیں

ورلڈ کپ کو 18 بلین ناظرین نے دیکھا PHOTO: AFP

ورلڈ کپ 2019 سب سے زیادہ دیکھا جانے والے کرکٹ ایونٹ ثابت ہوا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق مجموعی طور پر دنیا بھر میں اس ٹورنامنٹ کو 1.6 بلین ناظرین نے دیکھا، 200 ممالک میں 25 پارٹنر براڈ کاسٹرز کی جانب سے 20 ہزار گھنٹوں کی کوریج کی گئی۔

میگا ایونٹ سے 41 فیصد خواتین ناظرین لطف اندوز ہوئیں جبکہ 32 فیصد ناظرین کی عمریں 18 سے 34 برس کے درمیان تھیں۔