news

ورلڈ کپ سپرلیگ؛ پاکستان کی پانچویں پوزیشن خطرے میں پڑ گئی

سری لنکا کیخلاف دوسرا ون ڈے میچ جیت کر ویسٹ انڈیز کی ٹیم چھٹے نمبر پر پہنچ گئی

ورلڈ کپ سپرلیگ؛ پاکستان کی پانچویں پوزیشن خطرے میں پڑ گئی فوٹو: رائٹرز

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپرلیگ میں پاکستان کی پانچویں پوزیشن بھی خطرے میں پڑ گئی۔

سری لنکا کیخلاف دوسرا ون ڈے میچ جیت کر ویسٹ انڈیز کی ٹیم چھٹے نمبر پر پہنچ گئی،اس کے پوائنٹس پاکستان کے برابر 20 ہیں،آئی لینڈرز سے تیسرا میچ جیت کر کیریبیئن ٹیم آگے نکل سکتی ہے۔

اس وقت آسٹریلیا 40 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر موجود ہے، بنگلادیش،انگلینڈ اور افغانستان 30،30 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے سے چوتھے پوزیشن کے حامل ہیں۔