news
English

ورلڈکپ: کیویز کے خلاف بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی

ورلڈ کپ کے اہم مقابلے میں دونوں ٹیمیں چنائی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔

ورلڈکپ: کیویز کے خلاف بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے 11ویں میچ میں بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کے خلاف 11 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 56 رنز بنالیے۔ چنائی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں بنگلہ دیشی اوپنرز ایک بار پھر ناکام رہے، میچ کی پہلی ہی گیند پر لٹن داس صفر پر پویلین لوٹے جبکہ تنزید حسن 6 اور مہدی حسن میراز 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔ 
نیوزی لینڈ کی جانب سے لوکی فرگوسن نے 2 جبکہ ٹرینٹ بولٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ 
قبل ازیں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی حریف ٹیم کو جلد آؤٹ کرکے ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری فتح حاصل کریں۔ 
اس موقع پر بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے کہا کہ کیویز کے خلاف بڑا ٹارگٹ سیٹ کرنا چاہتے ہیں، کوشش ہوگی کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر ٹیم کو فتح کے ٹریک پر لائیں۔ 
بنگلہ دیش کا اسکواڈ: 
کپتان شکیب الحسن، لٹن داس، تنزید حسن، نجم الحسن شانتو، مہیدی حسن میراز، مشفق الرحیم، توحید ہردوئے، مہدی حسن، تسکین احمد، شوریف اسلام، مستفیض الرحمان۔ 
نیوزی لینڈ کا اسکواڈ: 

کپتان کین ولیمسن، ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، راچن رویندرا، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مارک چیپ مین، جیمی نیشم، مچل سینٹنر، میٹ ہنری اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔