افغان اسپنر نور احمد نے عبداللہ شفیق، محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم کو پویلین کی راہ دکھائی۔
آئی سی سی ورلڈکپ میں اپنا ڈیبیو میچ کھیلنے والے افغان اسپنر نور احمد نے ریکارڈ بنا ڈالا۔
افغان اسپنر نور احمد نے پیر کے روز چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں پاکستان کے خلاف میچ میں اپنی ٹیم کے لیے ورلڈ کپ کا ریکارڈ بنایا۔ انہوں نے 49 رنز کے عوض پاکستان کی تین اہم ترین وکٹیں حاصل کیں۔
نور احمد نے عبداللہ شفیق، محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم کو پویلین کی راہ دکھائی۔ 18 سالہ نور احمد ورلڈ کپ ڈیبیو میچ میں بہترین بولنگ کرنے والے افغان بولر بن گئے ہیں۔
اس سے قبل شکور زادران 2015 کے ورلڈ کپ ڈیبیو میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف 20 رنز کے عوض 2 وکٹیں لے کر ڈیبیو میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے افغان بولر بنے تھے۔
افغان اسپنر نور احمد کو پاکستان کیخلاف میچ میں فضل الحق فاروقی کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔