بھارت میں جاری میگا ایونٹ کے فائنل میچ کے لئے ریزرو ڈے کا اعلان کردیا گیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت میں جاری دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑی ایونٹ کے فائنل میچ کے لئے ریزرو ڈے کا اعلان کردیا۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ موسمی حالات کی وجہ سے اگر مقررہ دن میچ مکمل نہیں ہوتا تو اگلے روز کھیل مکمل کیا جائے گا۔
ریزرو ڈے کا اصول کب فعال ہوتا ہے؟
ریزرو ڈے کو فعال کرنے سے پہلے امپائرز میچ کو مقررہ دن پر مکمل کرنے پر غور کریں گے، جس میں مقابلے کو کم از کم 20 اوورز فی سائیڈ تک کم کرنا شامل ہے۔ اگر یہ نہیں ہوتا تو امپائرز ریزرو ڈے کا استعمال کرسکتے ہیں۔
ریزرو ڈے کیسے کام کرتا ہے؟
بارش نے کھیل کو کب روکا اس پر منحصر دو منظرنامے ہیں۔
مثال 1: کھیل 50 اوورز فی سائیڈ کے ساتھ شروع ہوتا ہے اور بارش 19ویں اوور سے پہلے یا اس میں کھیل متاثر کردیتی ہے تو مقابلہ 46 اوورز فی سائیڈ تک محدود کردیا جائے گا تاہم بعدازاں بارش دوبارہ کھیل میں مداخلت کرتی ہے تو کھیل ایک دن کیلئے روک دیا جائے گا اور دونوں ٹیمیں اگلے روز 50 اوورز فی سائیڈ میچ کھیل سکیں گی۔
مثال 2: میچ 50 اوورز فی سائیڈ سے شروع ہوتا ہے اور بارش 19ویں اوور سے پہلے یا اس دوران کھیل روک دیتی ہے تو دونوں کے درمیان میچ 46 اوورز تک محدود کردیا جائے گا تاہم بارش 2 گیندوں کے بعد دوبارہ آتی ہے تو مقابلہ ریزرو ڈے پر بھی 46 اوورز پر سائیڈ ہی کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل بھارت نے جبکہ دوسرا سیمی فائنل آسٹریلیا نے جیت لیا ہے، میگا ایونٹ کا فائنل میچ احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں اتوار 19 نومبر کو، اتوار کے روز شیڈول ہے۔