news
English

ورلڈکپ میں ناقص انتظامات، پریس کانفرنس کے دوران بجلی چلی گئی

صحافیوں نے موبائل ٹارچ کی روشنی میں کھلاڑی سے سوالات کیے۔

ورلڈکپ میں ناقص انتظامات، پریس کانفرنس کے دوران بجلی چلی گئی

بھارت میں جاری دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ ورلڈ کپ میں ناقص انتظامات آئے دن خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں، کچھ روز قبل اسٹیڈیم کی گندی کرسیاں سوشل میڈیا کی زینت بنیں، کچھ میچز میں ٹکٹوں کی قیمت زیادہ ہونے کے باعث شائقین کی انتہائی کم تعداد اسٹیڈیم میں نظر آئی، گذشتہ روز ایک برطانوی یوٹیوب پرینکسٹر جارو اسٹیڈیم میں گھس کر کھلاڑیوں کے پاس پہنچ گیا جس نے سیکورٹی انتظامات پر سوال اٹھائے اور اب تازہ ترین ناقص صورت حال حیدرآباد کے اسٹیڈیم میں نظر آئی جہاں نیوزی لینڈ اور نیدرلینڈز کے میچ سے قبل گلین فلپس کی پریس کانفرنس کے دوران بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔ 
نیدر لینڈز کیخلاف میچ سے قبل میڈیا سے بات چیت کرنے کے لیے کیوی کرکٹر صحافیوں کے سوالات کے جوابات دے رہے تھے کہ ہال اچانک اندھیرے میں ڈوب گیا۔ 
جس کے بعد صحافیوں نے موبائل ٹارچ کی روشنی میں کھلاڑی سے سوالات کیے، اس صورتحال میں صحافیوں کے دلچسپ تبصرے بھی جاری رہے۔ 
واضح رہے کہ حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ نے نیدرلینڈز کو 99 رنز سے شکست دے دی۔