news
English

ورلڈکپ میں شرمناک شکست، مودی کا آسٹریلوی کپتان کیساتھ تضحیک آمیزرویہ  

مودی اپنے رویے کے باعث پوری دنیا میں بھارت کیلیے شرمندگی کا باعث بنے، سوشل میڈیا صارفین

ورلڈکپ میں شرمناک شکست، مودی کا آسٹریلوی کپتان کیساتھ تضحیک آمیزرویہ  

ورلڈ کپ 2023 کے فائنل مقابلے میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بدترین شکست نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو میزبانی کے آداب بھی بھلا دئیے۔ بھارتی وزیراعظم نے میچ کی شکست کو کچھ زیادہ ہی سیریس لے لیا۔ 
احمد آباد میں ورلڈ کپ کے فائنل کے اختتام پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی فاتح ٹیم آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کو ٹرافی دینے آئے۔ مودی نے آسٹریلیا کے کپتان کو جیسے تیسے ٹرافی پکڑائی اوربغیر ہاتھ ملائے منہ موڑ کر چلتے بنے۔ اس حرکت پر حیران پیٹ کمنز ٹرافی ہاتھ میں لیے بھارتی وزیراعظم کو بے رخی کے ساتھ پیٹھ موڑ کر جاتا دیکھتے رہے۔ بھارتی وزیراعظم کے آسٹریلیوی کپتان کے ساتھ تضحیک آمیز رویے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 
سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت کا کہنا تھا کہ ہندوانتہاپسندوں کے ہیرو نریندر مودی سے اسی قسم کے رویے کی توقع تھی۔ ان کے اس رویے نے بھارت کو عالمی سطح پر شرمندہ کیا۔