news
English

ورلڈکپ: میچ ہارنے پر دل شکستہ افغان تماشائی بھارتیوں سے لڑ پڑے

نئی دہلی: آئی سی سی ورلڈکپ میں افغانستان اور بھارت کے درمیان میچ میں افغان اور بھارتی شائقین آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔

ورلڈکپ: میچ ہارنے پر دل شکستہ افغان تماشائی بھارتیوں سے لڑ پڑے

ورلڈکپ 2023 کا نواں میچ نئی دہلی کے ارون جیٹلی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوا، جہاں بھارت اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، جس میں بھارت نے باآسانی میچ اپنے نام کیا اور مخالف ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔
تاہم اسٹیڈیم میں صورتحال اس وقت بگڑ گئی جب بھارتی اور افغان شائقین کرکٹ کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو بڑھتے بڑھتے ہاتھا پائی تک پہنچ گئی، وہاں موجود دیگر تماشائیوں نے واقعے کی ویڈیو بھی بنائی جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ 
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شائقین دورانِ لڑائی ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کا بےدریغ استعمال کررہے ہیں جبکہ ساتھ بیٹھے لوگ جھگڑا ختم کروانے کی کوشش کررہے ہیں۔ 
قبل ازیں سال 2022 کے ایشیاکپ کے دوران بھی افغان تماشائیوں نے پاکستان سے ہارنے پر گراؤنڈ کی کرسیاں اکھاڑ پھینکی تھیں جبکہ پاکستانی فینز پر بھی حملے کیے تھے جس سے متعدد پاکستانی فینز شدید زخمی ہوگئے تھے، افغان شائقین کی جانب سے اس حرکت پر سوشل میڈیا صارفین سمیت سابق کرکٹرز نے بھی شدید غصے کا اظہار کیا تھا۔ 

واضح رہے کہ اس مقابلے کے دوران بھی بھارتی میڈیا نے پاکستانی شائقین کرکٹ کو غلط انداز میں پیش کیا تھا اور انہیں واقعے کا ذمہ دار ٹھہرانے کی کوشش کی تھی۔