news
English

ورلڈکپ: پاک بھارت میچ لائیو دیکھنے کے تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے  

ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار کے سربراہ نے خبر کی تصدیق کردی۔

ورلڈکپ: پاک بھارت میچ لائیو دیکھنے کے تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے  

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے مقابلہ دیکھنے والے افراد کی تعداد کے سابقہ تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلے کی لائیو اسٹریمنگ دیکھنے والے ناظرین کی تعداد 3.5 کروڑ (35 ملین) تک پہنچ گئی، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ 
اس سے قبل ایشیاکپ کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا مقابلہ لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے 2.8 کروڑ لوگوں نے دیکھا تھا۔ 
قبل ازیں سال 2023 میں انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کا فائنل 3.2 کروڑ ناظرین نے لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے دیکھا تھا۔ 
واضح رہے کہ پاک بھارت میچ کے ڈیجیٹل رائٹس ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار انڈیا کے پاس تھے جس نے یہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں جبکہ کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مختلف ایڈمنز کی جانب سے بھی شائقین کرکٹ کو لائیو میچ دکھایا گیا تھا جس کے ناظرین کی تعداد معلوم نہیں ہوسکی۔