news
English

ورلڈکپ شیڈول اوروینیوز کااعلان: ٹیسٹ چیمئین شپ کے فائنل کے موقع پرہوگا

ورلڈکپ 2023 اس سال 5 اکتوبر سے 19 نومبر کے درمیان بھارت میں ہونے کی توقع ہے، میڈیارپورٹس

ورلڈکپ شیڈول اوروینیوز کااعلان: ٹیسٹ چیمئین شپ کے فائنل کے موقع پرہوگا

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری جے شاہ نے ہفتے کے روز انکشاف کیا کہ ورلڈکپ 2023 کے شیڈول اور وینیوز کا اعلان ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے موقع پر کیا جائے گا۔

احمد آباد میں بی سی سی آئی کی خصوصی جنرل میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جے شاہ نے کہا کہ آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے شیڈول اور وینیوز کا اعلان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے دوران پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ اس سال 5 اکتوبر سے 19 نومبر کے درمیان بھارت میں ہوگا۔ توقع ہے کہ ورلڈکپ میں 12 مقامات پر 48 میچز ہوں گے جن میں بنگلورو، چنئی، دہلی، دھرم شالہ، گوہاٹی، حیدرآباد، کولکتہ، لکھنؤ، اندور، راجکوٹ، ممبئی اور ترویندرم شامل ہیں۔

علاوہ ازیں بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک نمائندے نے بتایا ہے کہ ایشیاکپ کے شیڈول کا اعلان اگلے ہفتے ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ میں ہوگا۔

واضح رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 7 سے11 جون کے درمیان کھیلا جائے گا۔