news
English

ورلڈکپ: شعیب اختر نے بھارت کے خطرناک ثابت ہونے کی پیشگوئی کردی

 ایشیاکپ کے فائنل میں جس طرح روہت شرما الیون نے سری لنکن ٹیم کوشکست دی اس کی بالکل بھی توقع نہیں ہوسکتی تھی، سابق پیسر

ورلڈکپ: شعیب اختر نے بھارت کے خطرناک ثابت ہونے کی پیشگوئی کردی

سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر نے ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کے سب سے زیادہ خطرناک ثابت ہونے کی پیشگوئی کردی۔
قومی ٹیم کے سابق پیسرکا کہنا تھا کہ ایشیاکپ کے فائنل میں جس طرح روہت شرما الیون نے سری لنکن ٹیم کو عبرتناک شکست دی اس کی بالکل بھی توقع نہیں ہوسکتی تھی۔ 
سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کی کارکردگی زبردست رہی اور فائنل میں جس طرح روہت شرما الیون نے سری لنکن ٹیم کو شکست دی اس کی بالکل بھی توقع نہیں ہوسکتی تھی۔ 
ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ آنے والے ورلڈ کپ میں بھارت ایک خطرناک ٹیم ثابت ہوگی لیکن اس کے ساتھ کسی بھی دوسری ٹیم کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، ان کنڈیشنز میں کوئی بھی ایشیائی سائیڈ بہترین کارکردگی پیش کرسکتی ہے۔